عمران خان کے بغیر کوئی میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتا : علی محمد خان

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شمولیت کے بغیر کوئی میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کاکہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کی لڑائی توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔
علی محمد خان نے کہاکہ مجھے کسی ایسے شخص پر اعتماد نہیں جس نے رجیم چینج میں عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپاہو۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے قائد حزب اختلاف کو بلاول بھٹو کا پیغام پہنچا دیا
انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا کے نمائندے ہیں،ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔آج بلاول بھٹو نے مذاکرات اور کل مولانا فضل الرحمان نے میثاق جمہوریت کی بات کی۔عمران خان کی شمولیت کے بغیر کوئی میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتا۔
علی محمد خان نے کہاکہ 28 ویں ترمیم پر پارلیمانی پارٹی میں بات ہوئی لیکن فیصلہ نہیں ہوا۔

One Comment