بلوچستان: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف مؤثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون گرادیے گئے۔
عمران خان کے بغیر کوئی میثاق جمہوریت کامیاب نہیں ہوسکتا : علی محمد خان
دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت ردعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیے۔
سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
