ہانگ کانگ سُپر سسکز: پاکستان نے بھارت کو بآسانی ہرادیا

 

 

 

 

ہانگ کانگ انٹرنیشنل سُپر سکسز کے گروپ سی کے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو بآسانی ہرادیا۔

مونگ کوک میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بناسکی۔ششانک سنگھ 11 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 2 جب کہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 89 رنز کا ہدف باآسانی 3.5 اوورز میں اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

خواجہ نافع 12 گیندوں پر 41 اور کپتان عباس آفریدی 8 گیندوں پر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ عبدالصمد 7 اور عرفان خان 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

 

 

Back to top button