پی ٹی آئی کے اندر سےمزاحمت نہیں سیاست کی آوازاٹھ رہی ہے،وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مزاحمت نہیں سیاست کرنی چاہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کسی اور (ن) لیگی رہنما کی مولاناکے بارے میں گفتگو پرکمنٹ نہیں کرسکتا، مولانافضل الرحمان نے سخت گفتگو کی ہے، میں نے مولانا کے سخت بیانات پرسیاسی نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں نو ریٹرن والی کوئی پالیسی نہیں ہوتی، کل کے دوست آج کے دشمن اور کل کے دشمن آج کے دوست ہوجاتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کے لیے اچھاہوگا۔پی ٹی آئی سیاست کرے گی تو ان کو بہت اسپیس مل جائےگی، پی ٹی آئی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کے لیے اچھاہوگا۔
