خیبرپخونخوا میں گورنر راج جمہوریت پر حملہ ہے : سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ خیبرپخونخوا میں گورنر راج جمہوریت پر حملہ ہے، ہمارے اراکین کو اٹھایا جارہا ہے۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ خیبرپخونخوا کے اندر بےامنی کا کہاگیا اور ایمرجنسی لگائی گئی،صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور نہیں کی گئی،جو ضروری ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خیبرپخونخوا میں صوبائی حکومت، وزیراعلیٰ، اسمبلی،عدالتیں، پولیس سب تھے پھر بھی گورنر راج لگایاگیا۔
انہوں نے کہا کہ 2007ء میں بھی غیرآئینی ایمرجنسی لگائی گئی تھی،صرف پی ٹی آئی کے ترقیاتی کاموں کی تختیوں کو توڑا جارہا ہے۔
وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی گرفتاری کے خلاف ہر جگہ آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر
دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری وزیراعظم سے دشمنی نہیں لیکن 4 کروڑ عوام کا مذاق بنایاگیا،یہ پی ٹی آئی کو پہلے دن سے اس کا مینڈیٹ دینے کےلیے تیار نہیں تھے۔
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیٹوں کو مالِ غنیمت سمجھ کر بانٹاگیا،یہ ہماری حکومت چھینیں گے لیکن ہمیں رونے کا حق بھی نہیں دیں گے،اگر ہم نے آواز نہ اٹھائی تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرےگی۔
