وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی گرفتاری کے خلاف ہر جگہ آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی گرفتاری کے خلاف ہر جگہ آواز اٹھائیں گے، ہماری قیادت کو رہا کیا جائے،مذاکرات ہونےہوتے تو اب تک ہوچکے ہوتے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا بہانہ بناکر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیاگیا،ہم نے وفاق کے الزام کو مسترد کردیا ہے،ہمارے مینڈیٹ کا قلعہ ہم سے لیاگیا۔
پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق آئین میں گنجائش موجود ہے: طلال چوہدری
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ عدالت میں ثابت کریں گےکہ گورنر راج اور ایمرجنسی غیرآئینی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ درخواستوں میں ہم نے ایمرجنسی اور گورنر راج کو چیلنج کیا ہے، کارکنان اور ایم این ایز کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اس کا بھی بتایاہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔

One Comment