سہ ملکی سیریز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنالیے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان صفر ، صائم ایوب 8، بابر اعظم 34 ، سلمان علی آغا 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پہلےمیچ میں بیٹنگ کی،اب بھی بڑا ٹوٹل کرنےکی کوشش کریں گے۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔