پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا

پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا444124 6030951 updates 1

سلمان علی آغا کی سنچری کی بدولت پاکستان نے 305 رنز بنائے، سری لنکن ٹیم 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی؛ شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں

 

راولپنڈی: پاکستان نے تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 305 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 48.1 اوورز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 90 گیندوں پر 107 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ سعد بیگ نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 39 رنز بنائے، جبکہ حسن نواز نے 37، بابر اعظم نے 45 اور عرفات منہاس نے 18 رنز اسکور کیے۔

 

پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں، تاہم بابر اعظم اور سعد بیگ نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کا مجموعہ آگے بڑھایا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 305 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

 

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنانڈو نے تین اور دلشان مدوشنکا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے پون رتھنائیکے نے 79 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ جنیتھ لیاناگے نے 60 اور کمیندو مینڈس نے 44 رنز بنائے۔ تاہم دیگر بلے باز ہدف تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 268 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ، حارث رؤف اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی شامل ہے۔ پاکستان نے افتتاحی میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا آغاز کامیابی

کے ساتھ کیا ہے۔

Back to top button