آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کے بعد خام تیل کی عالمی قیمتیں بڑھ گئیں
برینٹ خام تیل 109.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، امریکی خام تیل 101.40 ڈالر اور یو اے ای مربن 113.40 ڈالر کا ہوگیا

آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 109 ڈالر 90 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 101 ڈالر 40 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 113 ڈالر 40 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
