کراچی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب
ڈیفنس فیز 8 میں واقعے کے سلسلے میں گھر کے ڈرائیور سمیت 2 ملزمان گرفتار، پولیس کا خاندانی تنازع سامنے آنے کا دعویٰ

کراچی: شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے سونے کی مبینہ ڈکیتی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے گھر کے ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ واقعہ حقیقی ڈکیتی کے بجائے خاندانی تنازع کا نتیجہ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون نے اپنے ڈرائیور کی مدد سے مبینہ طور پر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
