پی ٹی آئی کا براہِ راست مذاکرات سے انکار، آئندہ فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس کرے گی: اسد قیصر

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف ہر فورم پر مزاحمت کا اعلان، وفاقی حکومت کے فیصلوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا مؤقف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی اب حکومت کے ساتھ براہِ راست مذاکرات نہیں کرے گی، آئندہ مذاکرات سے متعلق فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں کیا جائے گا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلوں کا جواب بھرپور مزاحمت کی صورت میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے اقدامات کے نتائج خود بھگتنا ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور گورنر راج لگانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف ہر فورم پر مقابلہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Back to top button