خیبرپختونخوا پولیس کے الاؤنسز میں اضافے کی تجویز، سمری گورنر کو ارسالzxc\ty,.\
جنوبی اور ضم شدہ اضلاع کے لیے 120 فیصد، دیگر آباد اضلاع کے لیے 100 فیصد اور ہزارہ ریجن کے لیے 75 فیصد سیکیورٹی چیلنج الاؤنس کی سفارش

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر ضروریات سے متعلق سمری گورنر کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں مختلف علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے لیے سیکیورٹی چیلنج الاؤنس مقرر کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ جنوبی اور ضم شدہ اضلاع میں تعینات پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 120 فیصد سیکیورٹی چیلنج الاؤنس دیا جائے۔ اسی طرح دیگر آباد اضلاع کے پولیس اہلکاروں کے لیے بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد، جبکہ ہزارہ ریجن کے اہلکاروں کے لیے 75 فیصد الاؤنس تجویز کیا گیا ہے۔
سمری کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، تاہم اہلکاروں کی قربانیوں کے باوجود ان کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔
اس کے علاوہ سمری میں خیبرپختونخوا پولیس کے سازوسامان اور آلات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
