مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد پر امریکا کا اسرائیل سے سخت کارروائی کا مطالبہ

مارکو روبیو کا امریکی صحافی ہیڈی لیوین پر تشدد کی تصاویر دیکھ کر تشویش کا اظہار، کہا صدر ٹرمپ خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے

میری لینڈ: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کی جانب سے تشدد کے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کرے۔

ازبکستان روانگی سے قبل میری لینڈ میں ایک صحافی نے مارکو روبیو سے امریکی صحافی ہیڈی لیوین کے بارے میں سوال کیا، جنہیں مبینہ طور پر اسرائیلی آبادکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے واقعے کی تصاویر دیکھی ہیں اور ان سے انہیں تشویش ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ اس نوعیت کی کارروائیوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مواقع پر واضح کر چکے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں کسی قسم کی کشیدگی یا بحرانی صورت حال نہیں دیکھنا چاہتے۔

Back to top button