پی ٹی آئی کا 13 سال کا گند 3 دن میں صاف نہیں ہوسکتا: گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ انتظامی اور معاشی چیلنجز کے حل کےلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، خیبرپختونخوا کو صاف ستھرا بنانا ہمارا عزم ہے،پی ٹی آئی کا 13 سال کا گند صرف 3 دن میں صاف نہیں ہوسکتا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ ہم نے خیبرپختونخوا کو تجاوزات سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے، صورت حال بہتر بنانے اور گورننس کی اصلاح کےلیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاور سے تجاوزات کے خاتمے کےلیے آپریشن شروع کیاگیا ہے، معاملے پر کسی کی سفارش قبول نہیں ہوگی،صوبے بھر میں صفائی ستھرائی مہم بھی شروع کی ہے، تجاوزات کےخاتمے سے پشاور کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بحال کی جائے گی۔
یاد رہےکہ خیبرپختونخوا میں تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،گزشتہ روز پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیاگیا جو آج بھی جاری ہے ۔
