سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے : طارق فضل

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لےرہے تھے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مذاکرات شروع ہوئے،ہمیں کافی امید تھی کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے دوران جو چوتھا ڈرافٹ تیار ہوا اس کی منظوری وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لینا تھی، معلومات کےمطابق سہیل آفریدی ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لےرہے تھے۔
خیبرپخونخوا میں گورنر راج جمہوریت پر حملہ ہے : سلمان اکرم راجہ
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے حوالے سے خبریں میڈیا پر آئیں،محمود اچکزئی نے کہا عمران خان سے ملاقات کے بغیر ایک قدم آگےنہیں بڑھا جاسکتا،مذاکرات میں ملاقات کا ٹائم فریم اور ایک مستند حل موجود تھا،چیزیں اس وقت حل ہوجاتیں تو شاید معاملات اب مختلف ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دیتی ہے تو 40 ارکان استعفے نہیں دیں گے۔
