2 سالہ بچے نے کھیل کے دوران انجیکشن کی 8 سوئیاں نگل لی

شمال مشرقی پیرو میں ڈاکٹروں نے 2 سالہ لڑکے کی جان بچا لی جس نے کھیلتے ہوئے انجیکشن کی 8 سوئیاں نگل لی تھیں۔ڈاکٹر ایفرین سالزار نے کہا کہ “دوران آپریشن پیٹ چاک کیا تو ہمیں وہ دھات کے ٹکڑے ملے، وہ واقعی سوئیاں تھیں‘‘۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ سوئیاں فارم کے جانوروں کو ٹیکے لگانے کے لیے استعمال کی گئیں تھیں جہاں بچے کی ماں کام کرتی ہے۔

دارالحکومت لیما سے تقریباً 622 کلومیٹر دور تاراٹوپو کے زرعی علاقے میں رہنے والی خاتون نے بتایا کہ ’’میرا بچے وہاں کھیل رہا تھا تب اس نے سوئیاں نگل لیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سرجری کے بعد بچے کی جان کو خطرہ نہیں تھا۔

Related Articles

Back to top button