برفیلے انٹارکٹیکا ڈاک خانے میں شماری کی ملازمتیں

انٹارکٹیکا کے سرد ترین علاقے میں پینگوئن شماری کی ملازمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، برفیلی سرزمین پر واقع برطانوی پوسٹ آفس میں پانچ ماہ تک کام کرنا ہوگا جہاں ہزاروں پینگوئن موجود ہیں، ملازمتیں موسمیاتی ٹیم کے لیے ہیں جہاں مشہور پورٹ لوکروئے نامی پوسٹ آفس، میوزیم، اور گفٹ شاپ واقع ہے۔ یہ عمارت گوڈیئر جزیرے میں قائم کیا گیا ہے۔

پوسٹ ماسٹر وکی اینگس کہتی ہیں کہ انٹارکٹیکا میں کام کرنا زندگی بھر کا یادگار تجربہ ہوتا ہے لیکن یہ ملازمت کمزور دل حضرات کے لیے نہیں ہے، 1944 میں یہاں ڈاک خانہ بنایا گیا تھا جو 1962 تک کام کرتا رہا تھا۔ 2006 کے بعد اسے ماحولیاتی تحفظ کا ایک ادارہ بنایا گیا ہے پھر یہاں ایک عجائب گھر اور گفٹ شاپ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سال کے مختلف اوقات میں 5 سے 6 افراد کام کرتے رہتے ہیں۔

عقابوں کے علاج کیلئے بنایا گیا دنیا کا وی وی آئی پی ہسپتال

یہاں اوسط ماہانہ تنخواہ 2000 سے 2900 کینیڈیئن ڈالر تک ہے جو پاکستانی روپوں میں تین سے چار لاکھ روپے کے درمیان ہے لیکن درخواست گزار کے پاس برطانیہ میں ملازمت کا اجازت نامہ لازمی درکار ہے۔

Related Articles

Back to top button