اے ٹی سی نے علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی

اے ٹی سی نے رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کی درخواست ضمانت کو 30 ہزار روپے کے حفاظتی مچلکوں کے عوض منظور کرلیا ہے۔
عدالت نے ملزم کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو 28 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بلال غفار، سعید آفریدی و دیگر پہلے ہی ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلدیاتی حکومت کے لیے حافظ نعیم سے رابطہ ہے، کل وہ ہمارے پاس آ رہے ہیں۔
علی زیدی کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، اب پیپلز پارٹی زرداری مافیا ہے، ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔
