غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی

ماہرین موسمیات نے رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی کردی ۔
تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہر ڈاکٹر محمد حنیف بتایا اگلے ہفتے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا آغاز ہوگا،مئی کےتیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہونگی۔ڈاکٹر محمد حنیف نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو چاول کی بھرپور کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
