لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر چیئرمین نادرا مقرر

 حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کو چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)مقرر کردیا ۔وفاقی کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیاتی کی منظوری دی تھی۔کابینہ نے چیئرمین نادرا کیلئے وزارت داخلہ کی سمری پر 3ناموں میں سے منظوری دی۔سلیکشن کمیٹی نے نادرا کے چیئرمین کیلئے 3بہترین امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کئے تھے ۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے تفصیلی غور کے بعد نئے چیئرمین کیلئے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی فی الفور ہو گی۔ ذرائع نے بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات ہیں۔

Back to top button