پی ٹی آئی کے بیانیہ نے قوم کاوقت ضائع کیا

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بیانیہ نے قوم کاوقت ہی ضائع کیا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان  کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور شبلی فراز اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں۔ اگر پی ٹی آئی نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنی تھی تو فوج پر حملہ کرنے کی ضرورت کیا تھی۔پی ٹی آئی کی پورے ملک میں انارکی و افراتفری پھیلانے کی ضرورت کیا تھی۔

ملک محمداحمدخان کاکہنا تھاکہ میری رائے ہے جو بھی شخص ارادی طورپر ملٹری تنصیبات پر حملہ کرتا ہےاس کے کیس دہشت گردی کی عدالتوں میں چلنے چاہئیں۔دنیا کے کسی بھی ملک میں اگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرتا ہے تو اسے سپیشل کورٹس ڈیل کرتی ہیں۔نو مئی سیاہ دن ہے اور اس کی مکمل طورپر پلاننگ کی گئی تھی۔

Back to top button