بشریٰ بی بی کا ذاتی خرچ پرعلاج کیلئےعدالت سےرجوع

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ذاتی خرچ پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کی اجازت دینے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
سابق خاتون اول کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فوری طور پر ماہر امراضِ چشم سے معائنہ ہونا ضروری ہے، ذاتی خرچ پر اپنے ڈاکٹر سے علاج کی اجازت دی جائے اور بشری بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
190ملین پاؤنڈ کیس زیر التوا اپیلوں میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آنکھوں کی حالت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔
بشری بی بی نے استدعا کی کہ اڈیالہ جیل حکام سے تازہ اور جامع میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے اور ان کی تشخیص اور علاج کی مکمل تفصیلات طلب کی جائیں۔
