انڈر 19 ایشیا کپ:پاکستان اوربھارت کاٹاکراکل ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ میں کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مسقط میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یو اے ای کے خلاف پہلے میچ کے سنچری میکر عثمان خان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

اے سی سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں کل پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے،  مسقط میں کھیلے جانے والے میچ میں فینز کی نظریں پہلے میچ میں یو اے ای کے خاف سنچری بنانے والے عثمان خان پر لگی ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ سیزن میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 191رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا، میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

 

Back to top button