گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشترفت

گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کا معاملے پر انکوائری کمیٹی کے سامنے  اعدادوشمار پیش کردیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیٹی کو بتایا گیا کہ گندم روس یوکرائن سمیت دیگر ممالک سے بھی درآمد کی گئی۔درآمد کنندگان کی فہرست بھی کمیٹی میں پیش۔وزیراعظم  شہبازشریف کو گندم درآمدگی تحقیقات سے آگاہ رکھا جارہا ہے۔

 سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری خوراک نے اب تک کی  تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا،رپورٹ کے مطابق اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 330 ارب روپے کی گندم درآمد ہوئی،پی ڈی ایم گورنمنٹ نے جولائی 2023 میں گندم درآمدگی سے متعلق فیصلہ معلق رکھا تھا،نگران حکومت کے دور میں 250 ارب کی لاگت کی 28 لاکھ  میٹرک ٹن درامد گندم پاکستان لنگراندازہوئی،موجودہ حکومت میں 80 ارب کی لاگت کی 7 لاکھ میٹرک ٹن درامد گندم پاکستان پہنچی۔

Back to top button