اسد الرحمان گیلانی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف نے پہلا حکم اپنے نئے سیکر ٹری کی تقرری کا کیا ، پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کےگریڈ 21 کے افسر اسد الرحان گیلانی کو وزیراعظم کا سیکرٹری ( پرنسپل سیکرٹری ) تعینات کیا گیا ہے، اسد الرحمان گیلانی ایڈیشنل انچارج پاور ڈویژن تعینات
تھے، وہ 24 ویں کامن کے افسر ہیں۔
