سنی اتحاد کونسل اسمبلیوں کی77 مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی

الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی77 نشستوں سے محروم ہوگئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی۔

اب یہ نشستیں باقی جماعتوں کو ملیں گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 23 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں خواتین کی 20 مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی جن میں پنجاب سے خواتین کی 12 اورخیبرپختونخواسے 8 نشستیں شامل ہیں جبکہ اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں بھی نہیں مل سکیں گی۔

سنی اتحادکونسل کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی 3 نشستیں نہیں ملیں گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو خواتین کی 21 مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی اور اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی نہیں ملیں گی۔ اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2

سینیٹ کی 48نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

نشستوں سے محروم ہوگئی۔

Back to top button