بینظیرانکم سپورٹ پوگرام کا بجٹ 400ارب کردیاگیا

حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب روپے کر دیا۔بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11 کھرب 50 ارب روپے کی تاریخی رقم مختص کی گئی ہے اور دفاعی اخراجات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو 360 ارب روپے سے بڑھا کر 400 ارب روپے کر دیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگ سرٹیفیکٹ اور شہدا اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے کی حد 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر 75 لاکھ روپے کر دی گئی۔اس کے علاوہ مقروض بیواؤں کے ذمے ہاؤس بلڈنگ فائنانس کے 10 لاکھ روپے تک کے قرضے بھی حکومت ادا کرے گی ۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں صنعتوں پر کوئی نیا ٹیکس
سی ایس ایس کا امتحان، 2 فیصد امیدوار بھی کامیاب نہ ہو سکے
نہیں لگایا جائے گا۔
