ایران کا دفاعی نظام تباہ کر دیا، مزید سخت حملے کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس کی دفاعی صلاحیت کو بڑا دھچکا لگا ہے،ایران پر مزید سخت حملے کریں گے۔

کیمپ ڈیوڈ میں اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں ایران کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے، ایران کے پاس فوجی صلاحیت باقی ہےلیکن وہ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔

ایران کےخلاف امریکی فوج کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران کی فوج بڑی حد تک تباہ ہوچکی ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت بھی تقریباً ختم ہوچکی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہم نے شان دار کام کیا ہے،ہمیں 5 ماہ ہوچکے ہیں اور ایران کی فوجی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے جب کہ ویتنام میں 20 سال تک رہے تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دوبارہ کہہ رہا ہوں،ان کے پاس تھوڑی صلاحیت باقی ہےلیکن جلد ہی وہ بھی نہیں رہے گی،ہم ان پر سخت حملے کریں گے۔

جنگ بندی بحال ہونے کے امکانات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں،ایران کے معاملے میں ہماری کارکردگی اچھی ہے،ایرانی فوج کمزور کردی گئی ہے اور تہران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

صدر ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ ہم ان پر حملے کریں گے اور بہت سخت حملے کریں گے اور ایک وقت پر وہ کہیں گےکہ ہم اب مزید برداشت نہیں کرسکتے اور اگلے دو ہفتوں میں ایران کے خلاف بڑی کارروائی کی تجویز سے متعلق سوال پر اثبات میں جواب دیا۔

ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر نے کہاکہ ایران پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے، وہ ہمیشہ بات کرنا چاہتے ہیں لیکن اپنا وعدہ توڑدیتے ہیں،اس لیے میں ان پر اعتماد کھورہا ہوں کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ایران نے جو 5 میزائل داغے تھے ہم نے انہیں مارگرایا لیکن ہم اسی دوران مذاکرات کررہے تھے۔

کسی بھی مہم جوئی پر امریکا کو قیمت چکانا پڑے گی:جنرل علی عبداللہی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں مسلح افواج میں استعداد بڑھانے کےلیے بجٹ میں غیر معمولی اضافے کا اعلان کیا اور کہاکہ افواج میں 1.5 ٹریلین ڈالر کی غیرمعمولی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔

 

 

Back to top button