کسی بھی مہم جوئی پر امریکا کو قیمت چکانا پڑے گی:جنرل علی عبداللہی

ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے سینئر کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کسی بھی مہم جوئی پر امریکا کو قیمت چکانا پڑے گی۔

ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے سینئر کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کر کے محفوظ نکل جانے کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو اب اندازہ ہو چکا ہے کہ ان کے فوجی سازوسامان کے ساتھ کفن بھی درکار ہوگا۔ ان کے بقول ایرانی مسلح افواج نہ صرف مکمل دفاعی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ بھی تیار ہے۔

 

اٹلی نے سپین کے ساتھ شینجن معاہدہ معطل کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئے حملوں کی منظوری دے دی ہے، جبکہ امریکا اور اسرائیل مبینہ طور پر ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملے ہفتے کے آخر میں کیے جا سکتے ہیں۔

 

Back to top button