فواد چوہدری کے بھائی فراز کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظورکرلی گئی۔

علاقہ مجسٹریٹ وقاص وڑائچ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کی ضمانت منظورکرلی، اور ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

 

قبل ازیں جہلم میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے،پولیس نے احتجاج کے مقام سے فراز چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔

پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے فراز چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی۔فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

Related Articles

Back to top button