عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پرجواب طلب

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی جس پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا حقیقی بیٹوں سلیمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے، سابق وزیراعظم کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا جائے۔
بعدازاں خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے
4ماہ کیلئے پنجاب کا 2ہزار 73ارب کا بجٹ منظور
کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
