جماعت اسلامی کا نئے امیر کے انتخاب کیلئے 3 ناموں کا اعلان

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پارٹی کی الیکشن کمیشن کے صدر نے نئے امیر کے انتخاب اور اراکین کی رہنمائی کیلئے 3 ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیر کیلئے اعلان کردہ 3 ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں، اراکین ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کیلئے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ امیرجماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ 2024 تک مکمل کیے جائیں گے، اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور

پاکستان میں کونسے سیاستدان کامیاب ثابت ہوئے؟

کے مطابق ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button