جلاؤ گھیراؤ کیس میں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤاورتوڑ پھوڑ کیس میں انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہورنے محمود الرشید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہورمیں تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤاور توڑ پھوڑمقدمہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے محمودالرشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے محمود الرشیدکو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دےدیا۔میاں محمود الرشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔تفتیشی افسرانسپکٹرشوکت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،میاں محمودالرشیدپرتھانہ شادمان میں جلاؤگھیراؤکا مقدمہ درج ہے۔

جسٹس بندیال نے آئین اور قانون کا جنازہ کیسے نکالا؟

Related Articles

Back to top button