سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک قیوم وفات پاگئے

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کر گئے، جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے، اہلخانہ کے مطابق جسٹس (ر) ملک قیوم کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس (ر) ملک محمد قیوم کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے جسٹس (ر) ملک قیوم کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قانون کے شعبے میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔

میاں شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔

انتہا پسند پندوئوں نے 2 مسلم نوجوانوں کو گاڑی سمیت جلا ڈالا

Related Articles

Back to top button