نوے روز میں الیکشن نہ کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت سے انکار

عدالت اعظمیٰ نے نوے دنوں میں الیکشن کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا ہے۔عدالتِ عظمیٰ میں درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے دائر کی تھی۔
شعیب شاہین نے استدعا کی کہ ہم نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، ہماری درخواست کو سنا جائے۔
جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ کی درخواست ہمارے سامنے نہیں ہے، انتخابات کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ وہ کیس سماعت کے لیے مقرر کریں یا نہ کریں۔
