صدرمملکت نے مظاہرنقوی کا استعفیٰ منظورکرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر تھی اور ان کے خلاف آج 11 جنوری کو سماعت ہونا تھی۔تاہم صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے ، جسٹس مظاہر علی نقوی نے اپنا استعفیٰ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا تھا۔
