صبا فیصل دوسرےبیٹے کی شادی پر تنقید کی زد میں کیوں؟

ماضی قریب میں اپنے بیٹے اور بہو سے اختلافات کی وجہ سے خبروں میں ان رہنے والی معروف اداکارہ صبا فیصل کو دوسرے بیٹے کی شادی پر بھی تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔سینیئر اداکارہ صبا فیصل کو اپنے نوبیاہتا بیٹے اور بہو کو گھر میں خوش آمدید کہنے کی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ہندوانہ رسم اپنانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار ارسلان فیصل نے دسمبر 2023 کے اختتام پر نشاط طلعت سے شادی کی تھی اور ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوگئی تھیں، جن میں صبا فیصل کو ڈانس بھی کرتے دیکھا گیا تھا۔اب ان کی جانب سے انسٹاگرام پر بہو اور بیٹے کو گھر آمد پر خوش آمدید کہنے کی شیئر کی گئی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس پر اداکارہ کو تنقید کا سامنا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں اپنے نوبیاہتا بیٹے اور بہو کو گھر میں خوش آمدید کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بیٹے اور بہو کی گھر آمد پر اداکارہ ان کے گھر میں داخل ہونے سے قبل دروازے پر ان کے پائوں کے قریب تیل کا چھڑکائو کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ساتھ ہی میں صبا فیصل کو بہو اور بیٹے کو مٹھائی کھلا کر گھر میں خوش آمدید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ویڈیو کے پس منظر میں قرآن پاک کی تلاوت سنائی دیتی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ جو رسم انہوں نے ادا کی ہے، اس کا تعلق مذہب اسلام نہیں بلکہ ہندو مذہب سے تعلق ہے۔لوگوں نے ان پر ہندوانہ رسم کو فالو کرنے اور اس کی ترویج کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر ویڈیو کے پس منظر میں مقدس کتاب کی تلاوت چلانے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔زیادہ تر افراد نے صبا فیصل کو ہندوئوں کی رسم نبھانے اور اسے پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ مذہب اسلام میں ایسی کسی رسم کا کوئی ذکر نہیں۔

دوسری جانب گھریلو مسائل ، بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے خاندانی تنازعات کے سبب خبروں کی شہہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ صبا فیصل اپنے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل اور نوبیاہتا دلہن نشہا طلعت کا اپنے گھر میں پرتعیش استقبال کرکے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسین لمحات پر مشتمل ویڈیو جاری کردی۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نوبیاہتا جوڑے کو قرآن پاک کی تلاوت کےساتھ گلاب کی پتیوں سے اپنے گھر میں خوش آمدید کہا۔

صرف یہی نہیں بلکہ بیٹے اور بہو کے گھر آنے کی خوشی میں اداکارہ نے اپنے پورے گھر کو بھی روشیوں اور پھولوں سےسجایا تھا۔ خوبصورت ویڈیو شئیر کرتے ہوئے صبا فیصل نے اپنے خوشحال گھرانے کی خوشیوں کیلئے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ،’یہ قیمتی لمحات ہیں جو انمول بن کر ہمیشہ میرے اور میرے خاندان کے دل میں زندہ رہیں گے’۔خوبصورت پوسٹ پر جہاں مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں اداکارہ کے بیٹے ارسلان فیصل نے اپنی والدہ کی بے لوث محبت کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ،’ہماری زندگی میں مزید رنگ بھرنے کیلئے امی جان آپکا بہت شکریہ’۔

Back to top button