پنجاب کی نگران کابینہ کو قلمندان سونپ دیئے گئے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 8 رکنی نگران کابینہ کو قلمدان سونپ دیئے ہیں، بلال افضل کوکمیونی کیشن اینڈ ورکس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔

ایس ایم تنویر انرجی، انڈسٹری اینڈ کامرس، ڈاکٹر جاوید اکرم اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے، عامر میر اطلاعات کے وزیر ہوں گے۔

اس کے علاوہ ابراہیم مراد لوکل گورنمنٹ، ڈاکٹرجمال ناصرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، اظفر علی محکمہ اوقاف، زکوۃ و عشر اور منصور قادر محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ اسکولز کے وزیر ہوں گے۔

پرویزالٰہی کی مبینہ اہلیہ کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع

Back to top button