سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، امید ہے کہ رواں ماہ ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس دہانے پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچارہے ہیں، یہ ایک مشکل وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اُمید ہے کہ اسی مہینے معاہدہ ہو جائے اور مشکلات سے باہر ہو جائیں گے، ہمیں بہت مشکل حالات میں حکومت ملی لیکن اتحادی حکومت اس ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن ایکسچینج ریزرو کو دیکھ کر امپورٹ کی فوقیت کے لحاظ سے فہرست تیار کی ہے،امپورٹ میں کس کوفوقیت ہونی چاہئے ہم نے اس کی فہرست بنائی ہے، اس میں کھانے پینے کی اشیا اورادویات سمیت دیگر چیزیں فہرست میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کب تک دوسروں کے سہاروں پر چلیں گے؟ سفر مشکل ضرور مگر ناممکن نہیں لیکن شرط ہے قربانی اور ایثار سے کام لینا ہوگا اور دن رات محنت کرنا ہوگیا، یہ ملک خداداد آگے بڑھے گا۔
نہیں چاہتےپاک بھارت کشید گی سے دونوں طرف لاشیں گریں
