محسن نقوی کی پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعظم پاکستان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کو سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جگہ بورڈ آف گورنرز میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی آئین 2014 کی شق ٹین ون ڈی کے تحت محسن نقوی کی نامزدگی کی گئی ہے۔ کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیر اعظم کی ہدایت پر وزرات بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

روایت کے تحت وزیر اعظم کی طرف سے نامزد محسن نقوی کو ہی اگلے تین

کینگروز کو کووڈ 19 نے گھیر لیا

سال کے لیے کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button