وزیراعظم کا کابینہ ڈویژن کی اہم دستاویزات لیک ہونے کانوٹس

وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کی سرزنش کردی۔
وزیراعظم نے استفسار کیا کہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا اور سمریاں کیسے لیک ہو رہی ہیں؟
وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے اپنے محکمے میں سخت اقدامات،سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی کابینہ کے ایجنڈا اور سمریاں وائرل کرنے پر پابندی لگا دی۔
سیکرٹری کابینہ نے وارننگ دی کہ آئندہ کابینہ سے متعلق کوئی کاغذ لیک ہوا تو ایکشن ہو گا۔