قومی اسمبلی سپیکر راجہ پرویز حادثے میں بال بال بچ گئے

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے، گائے کو بچاتے ہوئے ان کی گاڑی سکواڈ کی سیکیورٹی کی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
ذرائع کے مطابق حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آ گئی، گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثے میں محفوظ رہے۔
