پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے متوقع شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹیسٹ سیریز 16 جولائی بروز اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے۔یہ ٹیسٹ سیریز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، سیریز کے ٹیسٹ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا  حتمی اعلان کرے گا،  پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 اور دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی کو کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم لنکا پریمیئر لیگ سے قبل ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی۔سری لنکن لیگ لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے22 اگست تک کھیلی جائے گی۔ لنکا پریمیئر لیگ کےچوتھے ایڈیشن کےلیے پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں پاکستان کے 13 کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

بی لوو کینڈی کی ٹیم نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز اور آصف علی کو 30 ہزارڈالرز، محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرزمیں منتخب کیا۔فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے، جافنا کنگز کی ٹیم کے لیے شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز اور زمان خان 30 ہزارڈالرز میں منتخب کرلیے گئے۔

شاہنواز داہانی کو دمبولا اورا ٹیم نے 20 ہزار ڈالرز میں حاصل کیا، کولمبو اسٹرائیکر نے افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا، فاسٹ بولر وہاب ریاض 40 ہزارڈالرز اورمحمد نواز 30 ہزار ڈالرز میں کولمبو کا حصہ بنے جب کہ کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نےکولمبو سےپری آکشن معاہدہ

امریکی وزیر خارجہ رواں برس چین جائیں گے

سائن کیا۔

Back to top button