ترک صدر،شہباز شریف ملاقات میں پاکستانی آموں کا ذائقہ محور گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ان کی اہلیہ کے ہمراہ غیر رسمی گفتگو ہوئی جس میں پاکستانی آم اور ان کا ذائقہ گفتگو کا مرکز بنا رہا۔
دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر سے کہا کہ آپ کے بطور صدر انتخاب پر پاکستان کے عوام ترک عوام سے زیادہ خوش ہیں، آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔
جس پر صدر اردوان اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اظہارِ تشکر کیا، صدر اردوان کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ پاکستانی آم بہت لذیذ ہوتے ہیں۔