زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری، بلال کمیانہ سی سی پی لاہور تعینات

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب اور بلال صدیق کمیانہ  سی سی پی لاہور تعینات کر دیا۔

وفاقی اسٹیبلیمشنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، زاہد اختر زمان سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات تھے اور وہ ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب بھی کام کر چکے ہیں۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کا تبادلہ کرکے بلال صدیق کمیانہ کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا۔

واضح رہے محسن رضا نقوی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی صوبے میں دوسری بڑی تعیناتی کا حکم جاری کیا ہے۔

جمائمہ نے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

Related Articles

Back to top button