ظلِ شاہ کی ہلاکت کے ذمے دار دونوں افراد نے اعترافِ جرم کرلیا: آئی جی

 آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہےکہ ظلِ شاہ کی ہلاکت کے ذمے دار دونوں افراد نے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافِ جرم کرلیا ہے ۔

لاہور میں نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مسلح جتھوں نے زمان پارک میں پولیس پر حملہ کیا گیا ، ڈنڈے برسائے اور رینجرز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، خاتون ایس پی پر پتھراؤ کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ زمان پارک کو نو گو ایریا بنانے کی کوشش کی گئی، گولی چلانا بہت آسان ہوتا ہے، بہادری یہ ہے کہ گولی نہ چلائی جائے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ زمان پارک جانے والی پولیس ٹیم کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، اعلیٰ پولیس افسر بھی غیر مسلح تھے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ظلِ شاہ کی ہلاکت کے ذمے دار دونوں افراد نے مجسٹریٹ کے سامنے اعترافِ جرم کرلیا ہے ۔

اس موقع پر نگران وزیرِ اطلاعات عامر میر نے کہا جب فیصلہ ہوگیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرنا ہے تو چند گھنٹوں میں ہوجائے گا۔

خطرے کی گھنٹی

Related Articles

Back to top button