ساحر علی بگا نے راحت فتح کو درندہ صفت، منافق قرار کیوں دیا؟


پاکستان کے نامور گلوکار ساحر علی بگا سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں جس کی وجہ ان کی معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ بدتمیزی کی انتہا ہے، انسٹا گرام سٹوری میں ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کیلئے نہایت تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور پھر کچھ منٹ بعد ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا لیکن صارفین سکرین شاٹس کے ساتھ اس سٹوری کو وائرل کر رہے ہیں۔گلوکار ساحر علی بگا اچانک سروں کے بادشاہ اور مایہ ناز گلوکار راحت علی خان فتح پر شدید غصے ہوگئے اور انہیں ’درندہ صفت انسان‘ قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کی انسٹاگرام سٹوری وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے ہوئے راحت فتح علی خان پر شدید تنقید کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس تنقید کی کوئی وجہ نہیں لکھی، انسٹا گرام سٹوری کے مطابق انہوں نے لکھا کہ ’خدا کی لعنت ہو منافق پر‘ اور پھر لکھا کہ ’راحت فتح ۔۔۔ خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ منافق بھی ہے تاہم ساحر علی بگا نے اپنی یہ سٹوری فوراً ہی ڈیلیٹ کر دی لیکن سٹوری کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا وائرل ہو چکے ہیں، ساحر علی بگا نے مایہ گلوکار پر شدید غصہ ہونے کی وجہ نہیں بتائی البتہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ راحت فتح علی خان کو حال ہی میں عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا،27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں گھریلو ملازم کو مارتے پیٹتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ اپنے شاگرد کو بھی پیٹتے ہیں۔ اس ویڈیو میں گلوکار ملازم سے ’بوتل‘ کا پوچھتے رہے، جس کے بعد اپنے بیان میں راحت فتح علی خان نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ استاد اور طالب علم کے درمیان ذاتی معاملہ ہے۔ ویڈیو میں ساتھ موجود ملازم نے بھی وضاحتی بیان میں کہا کہ ویڈیو میں جس بوتل کی وجہ سے تنازع کھڑا ہوا، اس میں پانی تھا اور وہ ان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی تاہم اس تنازع کے ڈیڑھ ماہ بعد انہیں پاکستانی اور جنوبی ایشیائی موسیقی کی صنعت کے لیے خدمات پر پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ہلال امتیاز‘ سے نوازا گیا تھا، اسی حوالے سے حال ہی میں فلم اداکارہ ریشم نے راحت فتح علی خان کی تعریف کرتے ہوئے مداحوں سے کہا تھا کہ انہیں پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دیں، انہیں راحت فتح علی خان کی ایک بات بے حد پسند آئی، انہوں نے اپنی غلطی پر سب سے پہلے اللہ، پھر اس انسان سے اور پھر ہم سب سے معافی مانگی، میری نگاہ میں راحت فتح علی خان کے لیے عزت بہت زیادہ بڑھ گئی، بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اپنی غلطی مانتے ہیں اور اب ہمیں چاہئے کہ ہم راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دیں۔

Back to top button