صنم جنگ نے لڑکیوں کو بیرون ملک شادی سے کیوں روک دیا؟

معروف مارننگ شو میزبان صنم جنگ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بیرون ملک جانے سے گریز کریں کیونکہ پاکستان میں بہت سکون ہے، اس حوالے سے ضنم جنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔میزبان ندا یاسر کے پروگرام شانِ صحور میں شرکت کرتے ہوئے صنم جنگ نے ان لڑکیوں کو مشورہ دیا جو شادی کر کے ملک سے باہر جانے کا ارادہ رکھتی ہیں، اداکارہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ملک سے باہر شادی مت کرنا، پاکستان چھوڑ کر مت جانا، یہ سب سے اچھا فیصلہ ہے، یہاں (پاکستان میں) سکون میں رہو گی، بیرون ملک جاؤ گی تو والدین سمیت سب لوگ یاد آئیں گے، بیرون ملک جا کر وہ لوگ بھی یاد آئیں گے جن سے آپ نفرت کرتے تھے۔اداکارہ اس سے قبل بھی پردیس میں رہنے کا دُکھ بیان کر چکی ہیں، اپنی شادی کے بعد رواں سال فروری میں پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کے بعد ان کی رونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ بعض مرتبہ انسان کہیں دور چلے جانے کی خواہش کرتا ہے اور پھر مجبوری میں انسان دوری میں ہی سکون تلاش کر لیتا ہے، اداکارہ کو ویڈیو میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم وطن اور والدین سمیت دیگر رشتے داروں سے دوری پر وہ اشکبار ہوجاتی ہیں، خیال رہے کہ صنم جنگ جولائی 2023 میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تھیں، انہوں نے اس پر ولاگ بھی شیئر کیا تھا جبکہ امریکا منتقل ہونے کے بعد بھی وہ وہاں سے ولاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔صنم جنگ امریکا منتقل ہونے کے چند ہی ماہ بعد واپس والدین سے ملنے پاکستان بھی آئی تھیں اور انہوں نے وطن واپسی پر بھی جذباتی پوسٹ کی تھی۔شوہر اور بچوں کے ہمراہ امریکا منتقلی کے بعد صنم جنگ شوبز سکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں اور مداحوں کے لیے امریکا سے ولاگز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Back to top button