پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کب ریلیز ہوگی؟

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کو رواں برس موسم گرما کے دوران سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا، ’’مانو اینیمیشن سٹوڈیوز‘‘ کے بینر تلے بننے والی یہ فلم مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ساتھ معاہدے کے تحت ریلیز کی جائے گی۔’ مانو اینیمیشن سٹوڈیوز‘ نے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس نے حال ہی میں بلاک بسٹر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کی تھی جس کے بعد 2023 میں کانز فلم فیسٹیول میں دکھائی جانے والی اینی میٹڈ فیچر فلم کو پاکستان کے تھیٹر میں دکھانے کے حقوق دیئے گئے تھے، اب مانو اینیمیشن سٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ نے یہ اعلان کیا ہے کہ ’’دی گلاس ورکر‘‘ 2024 کے موسم گرما میں پاکستان کے سینما گھروں کی زینت بنے گی، اپنی فیچر فلم کی ریلیز پر تبصرہ کرتے ہوئے، معروف فنکار اور اب ایک اینیمیٹڈ فلم کے پروڈیوسر نے بتایا کہ ہم مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر 2024 کے موسم گرما میں پاکستان میں فلم کی ریلیز کے لیے کام کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، میں یہ فلم ایک طویل عرصے سے بنا رہا ہوں اور مجھے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔عثمان ریاض نے اپنی اینیمیٹڈ فلم کی خصوصیات کے بارے میں بتایا کہ ‘دی گلاس ورکر’ روایتی طور پر اینیمیٹڈ فلم ہے جس کا ہر فریم ہاتھ سے کھینچا اور پینٹ کیا جاتا ہے، فلم کے ہر سیکنڈ میں بہت ساری فنکاری اور کام گیا ہے، ناظرین کے لیے اسے بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، سی ای او ندیم مانڈوی والا نے سٹوڈیو کے لیے اس تاریخی موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’گلاس ورکر‘‘ بالآخر ریلیز کے لیے تیار ہے اور ہم اس موسم گرما میں پاکستان بھر کے سینما گھروں میں اپنی پہلی فلم کی نمائش کے لیے پرجوش ہیں۔مانڈوی والا نے مزید کہا کہ گلاس ورکر عثمان ریاض اور مانو اینیمیشن سٹوڈیوز کا تخلیق کردہ فن پارہ ہے، ناظرین اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں یہ فلم دیکھ سکیں گے۔ یہ فلم پاکستانی سینما کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اس سے پہلے کبھی بھی ملک نے اس معیار کی ہاتھ سے تیار کردہ اینیمیٹڈ فلم تیار نہیں کی گئی ہے۔
