لیجنڈ اداکار مستانہ نے سٹیج کی دنیا کو خیرباد کیوں کہا؟

لاہور کے الحمرا حال کا سٹیج کے فروغ میں بنیادی کردار ہے، 70 کی دہائی میں خالد عباس ڈار نے فن کی اس دنیا میں بڑا نام بنا رہے تھے لیکن پھر وقت گزرنے کے ساتھ ایمان اللہ نامی نوجوان نے سٹیج کو وہ شکل لوگوں کے سامنے پیش کی کہ سب دھنگ رہ گئے۔امان اللہ کے ساتھ تھیٹر میں نئے فنکاروں کا سیلاب آ گیا، خالد عباس ڈار کے بقول: ’میں نے اپنی شوبز کی 60، 65 سالہ زندگی میں کسی دوسرے ستاد کے اتنے شاگرد نہیں دیکھے جتنے امان اللہ کے تھے، 1979 کے سپر ہٹ سٹیج ڈرامے ’سکسر‘ نے تھیٹر کی دنیا میں کھلبلی مچا رکھی تھی، ایک نئے جوان کا چرچا ہوا جو سٹیج پر کسی کے سامنے ہاتھ کھڑے کرنے کو تیار نہ تھا، یہ امان اللہ تھا جو بعد میں ’’کنگ آف کامیڈی‘‘ کے نام سے معروف ہوا۔خالد عباس ڈار فن کی دنیا کا بڑا نام ہیں، وہ الحمرا میں تھیٹر کرتے تھے، ایک دن انہوں نے امان اللہ سے کہا ’بیٹا یہاں آ کر ہمارے ساتھ بھی کام کرو۔امان اللہ نے کہا ’میں وکھری آڈینس پیدا کر رہا ہوں۔ یہ اور آڈینس ہے، وہ اور ہے۔‘یہ وکھری آڈینس باغ جناح کے اوپن ائیر تھیٹر کی تھی جو الحمرا والوں کے نزدیک ’غیر شائستہ‘ اور محض ’جگتوں کی رسیا‘ تھی۔الحمرا والے ایلیٹ کلچر کے نمائندہ تھے جو اپنے تئیں برتر سطح کا فن تخلیق کر رہے تھے۔ دوسری طرف باغ جناح کا اوپن ائیرتھیٹر عام آدمی کی تفریح تھی۔ پیلے اور لال رنگ کے شامیانے لگا کر سٹیج تیار کیا جاتا، باغ جناح کا یہی تھیٹر اب امان اللہ کے کمالات اور نیا عروج دیکھ رہا تھا، البیلا (ہنی اور سلیم البیلا کے والد) کے ساتھ ان کی جوڑی ہاٹ فیورٹ تھی یہاں ہزار، بارہ سو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جو اکثر کم پڑ جاتی۔امان اللہ کی مقبولیت کا آنکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے سہیل احمد کہتے ہیں کہ گیارہ، بارہ سو کا مجمع تھا، بارش شروع ہو گئی، لوگ بھیگ جا رہے ہیں مگر اٹھنے کا نام نہیں لے رہے۔ بارش کے تیز شور میں امان اللہ کی آواز گم ہونے لگی۔ وہ ہزار کہتے ہیں مگر لوگ اٹھنے کا نام نہیں لیتے۔ وہ کہتے ہیں اسی ٹکٹ میں کل آ جانا۔ لوگ کہتے ہیں تسی ہساؤ اسی بیٹھے آں۔لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ اور ملتان جیسے بڑے شہر کمرشل تھیٹر کی چاندنی میں نہا رہے تھے۔ امان اللہ کے ساتھ تھیٹر میں نئے فنکاروں کا سیلاب آ گیا۔ 15، 20 سال کا عروج دیکھنے کے بعد پنجاب کا کمرشل تھیٹر اسی دوراہے پر کھڑا تھا جہاں سے پنجابی فلم نے اپنا سفر کھوٹا کیا۔ایک روز رات کو سٹیج ڈرامے پر پولیس کا چھاپہ پڑا اور فنکار دھر لیے گئے۔ پولیس سٹیشن پہنچے تو مستانہ کرسی پر بیٹھنے لگے۔ سپاہی نے کہا ’اٹھ اوئے تیری کمر ٹُٹی اے (اٹھو! تمہاری کمر ٹوٹی ہوئی ہے)‘ اور ساتھ ہی تھپڑ جڑ دیا۔ اگلے دن ضمانت ملی تو مستانہ واپس بہاولپور چلے گئے۔ انہوں نے دوبارہ کبھی سٹیج یا لاہور کا منہ نہ دیکھا۔دیگ کا ایک دانہ چکھنا ہو تو میڈیا اور کورٹ کچہری تک پہنچنے والی عابد باکسر اور نرگس کی لڑائی کا احوال پڑھ لیں کافی رہے گا، آہستہ آہستہ ڈرامے سے لکھاری اور اداکار دونوں مائنس ہو گئے۔ اب بزنس مین تھا اور ڈانسرز۔ سہیل احمد اور نرگس کے درمیان طویل عرصہ کشمکش رہی۔ سہیل احمد کا موقف تھا کہ کمرشل تھیٹر کی ایک روایت، ایک کلچر ہے، کچھ تو خیال کرو۔نرگس کہتی ہیں جب لوگ مجرے کے خواہش مند اور میرا ٹکٹ خریدنا چاہتے ہیں تو اس سے کسی کو کیا تکلیف؟ نرگس کے ساتھ بزنس مین کھڑا تھا اس کا پلہ بھاری رہا۔1980 کی دہائی میں جب پہلی بار قوی خان امان اللہ کو اپنے ڈرامے کے لیے الحمرا لے گئے تو ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔جی سی کے ارسٹوکریٹک ماحول کے پڑھے شعیب منصور اور قوی خان کی گواہی نہ ہوتی تو نجانے کب تک امان اللہ کیلئے الحمرا کے دروازے بند رہتے، وہی الحمرا جہاں پنجابی بولنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Back to top button